ایک چمچ اور بچے کی دنیا اور سیکھنے کا عمل / Children and their world of learning
ایک دو سالہ بچے کی کہانی ہے جس نے ایک دن چمچ کے ساتھ کھیلنا شروع کیا۔ پہلے پہل، وہ چمچ کو صرف آواز پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا رہا، مختلف آوازیں نکالتا اور خوش ہوتا۔
پھر ایک دن، اُس نے دیکھا کہ اُس کی ماں چمچ سے کھانا نکال کر اُس کی بڑی بہن کو کھلا رہی ہے۔ یہ دیکھ کر اُس کے ذہن میں ایک نیا خیال آیا—چمچ دوسروں کو کھلانے کے لیے ہوتا ہے۔ اب وہ بھی سب گھر والوں کو چمچ سے کھلانے لگا۔
کچھ دنوں بعد، اُس نے اپنی بڑی بہنوں کو خود چمچ سے کھاتے دیکھا۔ یہ منظر اُس کے لیے ایک اور انکشاف تھا: چمچ خود کو کھلانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ جلد ہی اُس نے یہ نیا طریقہ اپنا لیا اور خود کو چمچ سے کھلانے لگا۔
یہ کہانی بچوں کی فطری سیکھنے کی خوبصورتی بیان کرتی ہے۔ بچے ہر بڑے اور چھوٹے خیال کو وقت دیتے ہیں، اُسے بار بار پرکھتے ہیں، اور آخر کار اُس پر گرفت حاصل کر کے اُسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ یہی اصل علم ہے۔ اگر ہم اُن کے اس قدرتی عمل میں دخل دیں، تو اُن کی سیکھنے کی صلاحیت محدود ہو سکتی ہے۔
اللہ ہمیں یہ سمجھنے کی توفیق دے کہ بچوں کو سیکھنے کے لیے آزاد چھوڑ دیں، آمین۔
Comments
Post a Comment