بطور والدین ہمارا فرض

 بطور والدین، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کے لیے دنیا کو زیادہ سے زیادہ قابل رسائی اور شفاف بنائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم انہیں مختلف لوگوں، جگہوں اور تجربات تک رسائی دیں جو ان کی شخصیت کو نکھاریں۔ اپنے ساتھ انہیں وہاں لے جائیں جہاں آپ کام کرتے ہیں، شہر اور مختلف جگہوں پر سیر کروائیں، اور انہیں ایسے اوزار، کتابیں، اور کھلونے مہیا کریں جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔ بچوں کو زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروانے سے ان کا تجسس بڑھے گا، اور وہ دنیا کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے قابل ہوں گے۔

صنعتی انقلاب کے بعد (غالباََ 200 سالوں)سے ہمارا یہ فرض ہم پر قضاء ہے۔ اس انقلاب نے ہمیں اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ ہم اچھا یا برا بغیر رجحانات سے مرغوب ہوئے بغیر سوچ سکیں۔

اللہ ہماری مدد کریں۔ آمین!







Comments