عجلت اور کامیابی
ہم اکثر یہ سنتے ہیں کہ جو لوگ تیز رفتار سے آغاز کرتے ہیں، وہی سب سے آگے نکل جاتے ہیں۔ مگر یہ بات ایک خیال سے زیادہ کچھ نہیں۔ تیز آغاز کوئی ضمانت نہیں کہ آپ منزل تک پہنچیں گے۔ اسی طرح، یہ سوچنا کہ جتنا تیزی سے آپ سیکھیں گے، اتنی ہی کامیابی حاصل ہوگی، بھی محض ایک وہم ہے۔ اصل کامیابی کا راز مستقل مزاجی اور لچک میں ہے۔ آپ جتنا سیکھتے ہیں اور راستے کی مشکلات سے ڈھلنا جانتے ہیں، وہی آپ کو آگے لے جاتا ہے۔
سرمایہ داری نے ہماری سوچ میں یہ تیز رفتاری اور جلدی کا بیج بو دیا ہے۔ اس نظام نے ہمیں سکھایا کہ فوری نتائج ہی کامیابی ہیں۔ لیکن یہ فلسفہ ہمیں گہرائی سے سوچنے، دیرپا ترقی اور اندرونی سکون کی حقیقت سے دور کر رہا ہے۔
اللہ ہمیں اس عجلت، جلدی اور فوراََ جیسی نفسیاتی بیماریوں سے بچائے۔ آمین!
Comments
Post a Comment