خوشی کا سب سے گہرا تجربہ / The most profound experience of happiness

 خوشی بڑی ہو یا چھوٹی، اس کا گہرا تجربہ انسان بالخصوص اپنوں کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں حاصل ہوتا ہے۔ آج کی مادی دنیا میں ہمارے پاس لوگ تو ہیں مگر رشتے نہیں ہیں۔ رشتے یوں ہی نہیں بنتے، ان پر محنت درکار ہوتی ہے، ان کو ایک پودے کی طرح پانی، کھاد، ہوا اور وقت دینا ہوتا ہے۔

آئندہ کبھی وقت پر کوئی علم حاصل کریں تو ترجیح یہ دیں کہ کیسے ہمارے 24 گھنٹوں میں ان رشتوں پر کام کرنے کے لیے وقت میسر ہوجائے۔  خاص طور پر وہ رشتے جو اپنوں کے ساتھ بنانے ہیں مثلاََ اولاد، بھائی، بہن، ماں، پاب، دادا، دادی، نانا اور نانی۔ میرا مشورہ ہے کہ معاشی ضروریاتوں سے زیادہ ترجیح ہمیں اپنوں کے ساتھ تعلق بنانے کو دینی چاہیے۔ کیونکہ اس معاملے پر یوم الدین میں جواب دینا ہوگا۔

Comments