مال کی محبت اور ہمارے بچے / The Love of Money and Our Kids

 مال کی محبت سے ہمیں خود بھی بچنا ہے اور اپنی اولاد کو بھی بچانا ہے۔ یہ ہماری تربیت کا ایک اہم موضوع ہونا چاہیے۔ لیکن اس بات کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کے ہم اپنی اولاد کو مال کے انتظامات یعنی (Financial Management) کے علم سے دور رکھیں۔

 مغربی تہذیب کی نظر کچھ والدین مال کے انتظامات کا علم دینے کے لیے اپنی اولادکو مال کا مالک بنا دیتے ہیں اور پھر توقع رکھتے ہیں کہ اُن کی اولاد بغیر مال کی محبت کے یہ ہنر سیکھ لیں گے۔ غالباََ ایسا ممکن ہوجاتا ہوگا مگر مجھے یہ طریقہ کچھ سیدھا معلوم نہیں ہوتا۔ اس میں بہت خرابیاں نظر آتی ہیں، بلکہ ایسا کہنا کوئی جرم نہیں ہوگا کہ بچوں کو مال کا مالک بنانے سے حبِ مال کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

میرے حساب سے مال کی اہمیت اور انتظامات بھی ہمیں مکالمے اور تجربے کے طرز پر اپنی اولادوں کو دینا چاہیے۔ جیسے کہ ہم اپنے مکالمے میں ایسے موضوعات شام کریں جس سے بچوں کو یہ علم حاصل ہو کے

  •  کیسے اُن کے گھر میں مال آتا ہے؟ یعنی اُن کے ابا جان (یا کوئی بھی کمانے کا ذمہ دار ہے) کتنی محنت سے کما رہے ہیں۔ 
  • کیسے حرام مال سے بچا جاتا ہے اور کیسے حلال کمایا جاتا ہے۔
  •   کیسے مال کو خرچ کیا جاتا ہے؟
  • کیسے مال کو بچایا جاتا ہے؟
  • وغیرہ

ایسے گہرے مکلامے کے بعد ہی بچوں کو مال کا مالک بنا کر خریدوفروخت کی ذمہ داری دینا چاہیے۔ ایسا کرنے سے ان کے دل مال کی محبت سے اور زندگی مال کے فتنے سے پاک رہیں گے۔ انشاءاللہ۔

 پیسہ ہماری دنیا کے سب سے پراسرار اور پرکشش موضوعات میں سے ایک موضوع ہے اور اس کے بارے میں جاننا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔ مشکل جب ہوتی ہے جب بڑے تو اس موضوع پر اپنی پوری زندگی گزار دیتے ہیں مگر بچوں کو ایسے دور رکھا جاتا ہے کہ جیسے کبھی وہ اس امتحان میں مبتلا ہونگے ہی نہیں۔

برائے مہربانی، اپنی اولادوں پر رحم کریں۔ ان کو اس امتحان کے بارے علم دیں اور تربیت کریں کہ کیسے وہ کامیاب ہونگے۔

جزاک اللہ!


Comments