جدید معاشرے کے پانچ جھوٹے خدا / The Five Wrong Gods of Modern Society

 کچھ عرصہ پہلے جدید جھوٹے خداوں پر سرسری سی بات ہوئی تھی۔ تفصیل کے لیے آج یہ درج کررہا ہوں کہ جدید معاشرے کے پانچ بڑے خدا کون سے ہیں اور کیسے ہم ان کی پیروی کررہے ہیں۔

جدید سائنس، ٹیکنالوجی، سرمایہ ،انسانی عقل اور خواہشاتِ نفس۔ یہ جد یدمغربی تہذیب کے پانچ وہ بڑے خدا ہیں جن کے نرغے میں آج کا مسلمان اپنی حیات گزار رہا ہے۔ جدید معاشرہ جس میں آج ہم زندہ ہیں، اس کی تمام سرگرمیاں ان پانچ وسائل سے متعین ہوتی ہیں۔

علم کا حصول ہو یا تربیت کی راہ، دنیاوی معاملہ ہو یا پھر کوئی شرعی بات اب سب ان پانچ خداوں کے آس پاس چکر لگا رہے ہیں۔ اصل خدا یعنی اللہ تعالی تو بس تصور میں ہیں۔ کوئی سرمائے کو پوجتا ہے تو کوئی سائنس کو۔ کوئی عقل کی پیروی کرتا ہے تو کوئی ٹیکنالوجی کی۔ ان پانچوں میں سب سے بڑا ور گہرا اثر رکھنے والا جھوٹا خدا خواہشاتِ نفس ہے جو ہم سے پہلے کی اُمتوں میں بھی تھا اور ہمارے بیچ میں بھی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آج کوئی اپنی اولاد کو تعلیم دے رہا ہے تو اُس کا مقصد صرف اتنا ہے کہ وہ کل کو اچھا کمانے کے قابل ہوجائے۔ اچھا کمانے سے عمومی مراد یہی ہے کہ وہ یا تو اچھی نوکری پر لگ جائے یا پھر بڑا کاروبار کرلے۔ اگر ایسا نہیں کرے گا تو وہ کل کو بھوکا یا ناکامیاب مر جائے گا۔ یہاں ہم سرماے کو ایک خدا کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

ایسے ہی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے کائنات میں فساد پیدا کر نے کےعلاوہ انسان کو سرمایہ دارانہ نظام کی غلام گردشوں میں الجھا دیا ہے۔ جب یہ ٹیکنالوجہ اور جدید سائنس اتنی کارآمد یا عام انسان کی پہنچھ میں نہیں تھیں تب یہ مال صرف ضروریات کی حد تک محدود تھا۔ سرمائے کی اتنی قدر آج سے چند سال قبل نہیں تھی۔ مگر ان دو خدواں نے سرمائے کو ہی خدا بنا دیا۔

 نتیجہ یہ ہوا کہ آج ہم شاہد سائنس اور ٹیکنالوجی کے خداوں کو شاہد توڑ چکے ہوں مگر سرمایہ والے بھنور میں پہنس کر رہ گئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے سورۃ الھمزہ پر غور کرنے کا موقع اللہ نے دیا تو معلوم ہوا کہ ہر وقت مال کو گننے والا انسان آخرت کی فکر بھول جاتا ہے اور پھر اس کو خدا مانتے ہوئے یہ یقین کر لیتا ہے کہ سب مسائل مال سے حل ہوجائینگے۔ ایسے شخض کو اللہ نے اپنی جلائی ہوئی آگ میں ڈالنے کا وعدہ کیا ہے جہاں انسان چورا چورا ہوجائے گا اور بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ اللہ بچائے ایسی آگ سے اور سرماے والے خدا سے۔

اللہ ہمیں علمِ نافع دے کے ہم ان پانچ جھوٹے خداوں کو جان سکیں اور ان کی پیروی سے بچ سکیں۔

آمین۔

Comments